جمعہ, جون 5, 2026
ہومبزنسایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر میں ایندھن...

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے سے پاکستان بھی نہ بچ سکا،

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ریلوے نے بھی اپنے کرائے بڑھا دیئے ہیں

کراچی:عالمی منڈی میں ایندھن کے مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 55 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321روپے اور ڈیزل کی قیمت 335روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکامم کے مطابق ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کا اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اور اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اضافی اخراجات اورمسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔ دوسری جانب ریلویز نے مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق پیر 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا، جن مسافروں نے پہلے سے بکنگ کرائی ہوئی ہے اس اضافے کا اطلاق ان پر نہیں کیا جائے گا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین